افکار العارف لاہور کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ اس نے پاکستان کی چار برجستہ شخصیات،قائدین،جن کی ملی و قومی و اجتماعی جدوجہد ایک روشن مثال اور قابل تقلید نمونہ کی حیثیت رکھتی ہے اور جنہون نے اس قوم و ملت کیلئے اپنی زندگیاں وقف کیں،اپنے خون سے اس چمن کی آبیاری کی،ان مخلصین ملت،بندگان خالص،باتقوی و باعمل شخصیات کی زندگی پہ بہترین مواد کے ساتھ خوبصورت مجلے شائع کیے،ان خصوصی مجلوں کے ذریعے نئی نسل اور محققین اور تاریخ دانوں کیلئے ایسا مواد مہیاکیا جو ہمیشہ ان ادوار اور ان شخصیات کے ارفع و اعلیٰ کردار کو نمایاں کرتا رہے گا،یاد رہے کہ ماہنامہ افکار العارف لاہور ہی واحد قومی مجلہ ہے جس نے یہ اعزاز پایا اور اسی حوالے سے مزید قومی و ملی شخصیات اور مشاہیر قوم کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے ایسے مجلے شائع کرنے کا ارادہ رکھتا ہے،تاکہ مستقبل میں قوم وملت کے ستارے جب بھی ماضی کے جھروکوں سے قوم کی تاریخ دیکھنا چاہیں تو انہیں ملت کے ان محسنین پہ رشک آئے۔،یہی ہماری روشن تاریخ ہے